امریکی صدر جو بائیڈن اقوام متحدہ کے سمٹ کے دوران سوگئے

امریکی صدر جوبائیڈن اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے سمٹ کے...
شائع 02 نومبر 2021 11:19pm

امریکی صدر جوبائیڈن اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے سمٹ کے دوران سوگئے ۔ واشنگٹن پوسٹ کے ایک رپورٹر نے ویڈیو شیئر کی ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلاسگو میں سمٹ کی افتتاحی تقریر کے دوران جوبائیڈن بیس سکینڈ تک آنکھے بند کیے ہوئے بیٹھے ہیں ۔

تاہم بعدازاں انکا ایک معاون بائیڈن کے پاس پہنچتا ہے جس کے بعد امریکی صدر آنکھیں کھولتے ہیں اور تقریر کے اختتام پر تالی بجاتے ہیں ۔

جوبائیڈن کی اقوام متحدہ کی سمٹ کے دوران سوجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے ۔

ویڈیو کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور بعض اس میں سے بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جبکہ بعض اس پر اظہار ہمدردی کررہے ہیں ۔

Source: News Week