Aaj News

ہفتہ, ستمبر 14, 2024  
09 Rabi ul Awal 1446  

پاکستان کا موسم سرما میں ممکنہ گیس بحران روکنے کیلئے ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد:پاکستان نے موسم سرما میں ممکنہ گیس بحران روکنے کیلئے...
شائع 07 نومبر 2021 01:44pm
کاروبار

اسلام آباد:پاکستان نے موسم سرما میں ممکنہ گیس بحران روکنے کیلئے قطر پیٹرولیم سے ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کرلیا، 30 ڈالر 60 سینٹس فی یونٹ کی بلند ترین قیتص پرگیس خریدی جائےگی۔

پاکستان نےقطرپیٹرولیم سے30ڈالر60سینٹس فی یونٹ ایل این جی کی پیششا قبول کرنےکافیہلہ کیا ہے،قطرسےایل این جی کے2کارگوآئیں گے۔

تازہ بولیوں میں پاکستان کو وائٹل کی جانب سے 29ڈالر 80سینٹس اور قطر پیٹرولیم کی جانب سے 30ڈالر 60سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو کی پیش کشیں موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے قطر پیٹرولیم کی بلند ترین قیمت پر ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ای این آئی کی بولی نومبر کلئےن تھی جبکہ پاکستان کو دسمبر کے لئے گیس کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل پاکستان نے گنور اور ای این آئی سے ایل این جی کی درآمد کا معاہدہ کیا تھا لیکن دونوں کمپنیز معاہدے سے پیچھے ہٹ گئیں۔

پاکستان

اسلام آباد

LNG

Gas shortage

qatar