ملالہ یوسف زئی کا نکاح ہوگیا

نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کا نکاح ہوگیا ،اس بات...
شائع 09 نومبر 2021 11:29pm

نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کا نکاح ہوگیا ،اس بات کا اعلان ملالہ نے خود اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر کیا ۔

ٹوئیٹ کیساتھ ملالہ نے اپنے نکاح کی تصویر بھی شیئر کی ہے ۔

ٹوئیٹ میں ملالہ نے لکھا کہ آج انکی زندگی کا قیمتی دن ہے ، عصر اور انکا نکاح ہوگیا ہے ۔

ٹوئیٹ میں انہوں نے تقریب کے حوالے سے بھی بتایا اور کہا کہ نکاح کی چھوٹی سے تقریب برمنگھم میں انکے گھر پر منعقد ہوئی ،تقریب میں انکے گھروالے شریک تھے۔

ٹوئیٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ وہ اپنی آئندہ زندگی کے سفر کیلئے کافی پرجوش ہیں ۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاوں کی درخواست بھی کی ۔