Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

لاہور ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے 396 ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے 396 ملازمین کو...
شائع 11 نومبر 2021 11:58am

لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے 396 ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست گزار ملازمین کے وکیل طاہر خان نے مؤقف اختیار کیا کہ ملازمین کئی برسوں سے صفائی کا کام کررہے ہیں، ہائیکورٹ نے مستقلی کا حکم جاری کرتے ہوئے محکمے کے مؤقف کومسترد کر دیا تھا، عدالت لاہور ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی میں 396 ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کا حکم صادر کرے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب صفائی کرنے والے ملازمین عدالتوں میں دھکے کھائیں گے تو شہر کی صفائی کون کرے گا، آپ کیا چاہتے ہیں کہ لاہور بھی کراچی بن جائے۔

عدالت نے 3 ماہ میں ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

LHC

lahore

Employees

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div