سپریم کورٹ : اے پی ایس:ازخود نوٹس کیس، تحریری حکمنامہ جاری
سپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس ازخود نوٹس کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ۔
تین صفحات پر مشتمل حکمنامہ چیف جسٹس گلزاراحمد نے تحریر کیا ہے. حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے عدالت میں یقین دہانی کرائی ہے کہ ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے گی اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرے گی ۔
سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور ازخود نوٹس کیس کی کل ہونے والی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
حکمنامے کے مطابق وزیراعظم عمران خان عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور کہا کہ انہوں 20 اکتوبر کا حکم نامہ پڑھا ہے،وزیر اعظم نے عدالت اور شہداء کے والدین کو یقین دہانی کرائی کہ انصاف دلانے کیلئے ریاست اپنی زمہ داری پوری کرے گی،متاثرین کی داد رسی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے،حکومت غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کریگی.
حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ شہید بچوں کے والدین کوئی بھی شہادتیں وصول کرنے کو تیار نہیں، والدین کے موقف کو سن کر حکومت مثبت اقدامات کرے،لواحقین اپنے بچوں کی شہادت پر کوئی عذر قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں اور چاہتے ہیں انکی جانب سے نامزد افراد کیخلاف کارروائی کی جائے.
عدالت نے وزیر اعظم کے دستخط شدہ رپورٹ چار ہفتوں میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔