'صحت سہولیات پروگرام کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلا دیا'
معاون خصوصی صحت فیصل سلطان کہتے ہیں کہ صحت سہولیات پروگرام کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلا دیا ہے۔ غریب اور متوسط طبقہ سہولت سے فائدہ اٹھا سکیںگے ، فاٹا،تھرپارکر،آزاد کشمیراورکے پی کے کومفت علاج کی سہولت ہوگی ۔
معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے اسلام آباد میں صحت کارڈ سےمتعلق تقریب میں شرکت کی خطاب میں کہاکہ صحت کے نظام میں نمایاں تبدیلی کیں جلد مثبت نتائج آئینگے ۔
ان کاکہنا تھا کہ ہیلتھ انشورنس کارڈ سے وفاق اورپنجاب کے تمام شہری استفادہ حاصل کرسکیںگے، شہری سرکاری ہی نہیں بلکہ نجی اسپتالوں میں علاج کروا سکیں گے۔
حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام میں گاڑیوں کی حوالگی کی تقریب ہوئی جس میں یونیسف کی جانب سے 23 گاڑیاں حوالے کی گئیں جو حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام مِیں استعمال کی جائیگی ،
فیصل سلطان نے گاڑیوں کی فراہمی پر یونیسف کا شکریہ ادا کیا۔ فیصل سلطان نے بتایاکہ خسرہ اورروبیلا مہم 15 سے 27 نومبر تک جاری رہے گی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔