'عمران خان کی ترجیح مہنگائی اور معیشت ٹھیک کرنا نہیں'

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں۔شہباز شریف کا نام ای...
شائع 12 نومبر 2021 07:31pm

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کہتی ہیں۔شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنا عمران صاحب کی ترجیح ہے،عمران خان کی ترجیح مہنگائی اور معیشت ٹھیک کرنا نہیں۔

مریم اورنگزیب نے ٹویٹ میں لکھاکہ شہبازشریف کا نام ایک نہیں، دو نہیں، تین چار دفعہ ای سی ایل میں ڈالیں۔لیکن عمران خان آٹا، چینی،بجلی،گیس،دوائی مافیا کو آرڈیننس لا کراین آر اودیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ترجیح مہنگائی اور معیشت ٹھیک کرنا نہیں۔

وفاقی حکومت نے شہبازشریف اور قائم علی شاہ کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے

شہباز شریف اور قائم علی شاہ پھر مشکل میں آگئے، پہلے وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )میں ڈال دئیے،کرپشن،منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثے کے کیسز کے باعث دونوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور قائم علی شاہ کے نام مختلف کیسز کی وجہ سے ای سی ایل میں ڈالے گئے۔ قائم علی شاہ کیخلاف سندھ روشن پروگرام میں کرپشن کا کیسزنیب میں ہے جبکہ شہباز شریف پر آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں، سپریم کورٹ کے حکم پر دونوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے۔