'ووٹنگ مشین پرمیکنزم بن چکا ہے صرف اتفاق رائے چاہتے ہیں'
وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے ذریعے ملک میں صاف شفاف الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں ۔ ووٹنگ مشین پرمیکنزم بن چکا ہے صرف اتفاق رائے چاہتے ہیں ۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورکمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پرمشاورت کی گئی۔
کور کمیٹی اجلاس میں پارٹی امور سمیت بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر مشاورت کی گئی ۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ اجلاس کا سب سے اہم ایجنڈا مہنگائی پر کنٹرول سے متعلق تھا، مہنگائی کی بنیادی وجہ کورونا کے باعث اسکی عالمی سطح پر جاری لہر ہے ۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باعث امریکہ جیسا ملک بھی شدید دباؤ کا شکار ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ دیگر ملکوں کے برعکس پاکستان کی معیشت فروغ پارہی ہے، اکانومسٹ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں 2 کروڑ سے زائد لوگ افلاس کا شکار ہو گئے ہیں ۔
فواد چوہدری نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کےذریعے ملک میں صاف ، شفاف الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں ۔ بلاول بھٹو کو تو لاڑکانہ کی گلیوں کا بھی نہیں پتہ ووٹنگ مشین پرمیکنزم بن چکا ہے صرف اتفاق رائے چاہتے ہیں ۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم پر فخر ہے ۔ کور کمیٹی نے وزیراعظم کی سپریم کورٹ میں پیشی کو سراہا ہے ۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔