ق لیگ بھی حکومت سے ناراض،فواد چوہدری متحرک

قاف لیگ کی سنٹرل کمیٹی اجلاس
شائع 12 نومبر 2021 11:15pm

حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ قاف بھی روٹھنے لگی۔

قاف لیگ کی سنٹرل کمیٹی اجلاس کی خبریں گردش میں آئیں تو فواد چوہدری بھی متحرک ہو گئے۔ چوہدری پرویز الہیٰ نے پارٹی اجلاس کل تک ملتوی کر دیا۔

ق لیگ بھی حکومت سے بیڈ گورننس اور اعتماد میں نہ لئے جانے کا گلہ کرنے لگی۔

پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کی زیرصدارت پارٹی کی سینٹرل کمیٹی میٹنگ میں شرکاٗ نے گلے شکوے کیے۔

اس حوالے سے سینیٹر کامل علی آغا بولے کہ کہنے کو ہم اتحادی ہیں۔ لیکن وزیراعلی پنجاب اپنے سپیکر سے بجٹ اجلاس کے علاوہ ملاقات بھی نہیں کرتے ہیں۔ پنجاب حکومت کے روئیے سے پارٹی ناراض ہے۔

قاف لیگ کے اجلاس کی خبریں باہر آئیں تو وفاقی حکومت بھی متحرک ہو گئی۔

فواد چوہدری کی جانب سے اتحادی جماعت کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی جانے لگی۔

حکومتی روئیے پر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اتحادی جماعت کل ایک بار پھر سر جوڑ کر بیٹھے گی۔