کراچی : شہر میں اندرونی گلیاں اور سڑکیں تعمیر کرنے کا اعلان
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی مرتضیٰ وہاب کا ڈیڈھ ارب روپے کی لاگت سے شہر کی اندرونی گلیاں اور سڑکیں تعمیر کرنے کا اعلان کردیا ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت کراچی پر پیسہ َخرچ نہیں کررہی اور نا ہی عمران خان عوام کو مہنگائی کی دلدل سے نکال سکتے ہیں ۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے برنس گارڈن پر پریس کانفرنس کی ۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے شہر کی اندرونی گلیاں اور سڑکیں تعمیر کرنیکااور پبلک پارکس تزئین وآرائش کے بعد عوام کے لئے کھولنے کا اعلان کیا اور وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت کراچی پر پیسہ َخرچ نہیں کررہی۔
مرتضی وہاب کا کہنا تھاکہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی میں کوئی شفافیت نہیں اور نا ہی عمران خان کی حکومت عوام کو مہنگائی کی دلدل سے نکال سکتی ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھاکہ ۔آئندہ برس شہر کی سڑکوں پر بسیں چلنا شروع ہوجائے گی ۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔