صحافی ناظم جوکھیو قتل کیس، پولیس تفتیش پر عدم اطمینان
کراچی میمن گوٹھ میں ناظم جوکھیوکے کےبھائی مدعی افضل جوکھیوں نےپولیس تفتیش پرعدم اطمینان کااظہارکرتےہوئےآئی جی سندھ کوخط بھی لکھ دیا۔
میمن گوٹھ میں ناظم جوکھیوکےقتل کے مدعی اسکے بھائی افضل نے پولیس تفتیش پرعدم اطمینان کااظہارکردیا۔
افضل جوکھیوں نے جے آئی ٹی بنانےکی بھی درخواست کردی۔
افضل جوکھیو نے الزام لگایا کہ پولیس جام اویس کووی آئی پی پروٹول فراہم کررہی ہے۔
مقتول صحافی کے بھائی کا کہنا تھا کہ پولیس ملزم کےساتھ مہمان خصوصی کی طرح پیش آرہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کی جانب سےمقدمہ واپس نہ لینےپردھمکیاں دی جارہی ہیں۔
مقتول کے بھائی کا کہنا تھا کہ پولیس تاحال مقتول کے کپڑے، چپل،موبائل موبائل فون برآمدنہ کرسکی۔جبکہ غیرملکیوں کےحوالےسےبھی کوئی نام ریکارڈکاحصہ نہ بن سکا،
افضل جوکھیو نے مقدمے میں اغوااوردیگردفعات بھی شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔