'ناکام جلسوں کے بعد پی ڈی ایم انتشار کا شکار'
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے صرف بیان بازی کرسکتے ہیں، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ایک دوسرے سے مخلص نہیں، ناکام جلسوں کے بعد پی ڈی ایم انتشار کا شکار ہے۔
بیان میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم والےصرف بیان بازی کرسکتے ہیں، اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ مخلص نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایک جماعت کابیانیہ دوسری جماعت کے ساتھ نہیں ملتا۔
عثمان بزدارنے مزید کہا کہ کراچی میں بھی پی ڈی ایم کا شو فلاپ رہے گا، ناکام جلسوں کے بعد پی ڈی ایم انتشارکاشکار ہے۔
عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم عوام کی فلاح وبہبودکےسفرکوروکناچاہتی ہے، موجودہ حکومت کےفلاح عامہ کےکاموں کی مثال نہیں ملتی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کوملک کی ترقی نہیں،ذاتی مفادات عزیزہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔