Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ٹی20 ورلڈکپ 2021: کچھ انفرادی کارکردگیوں پر ایک نظر

دبئی: آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ آسٹریلیا کی جیت کے ساتھ اپنے اختتام...
شائع 15 نومبر 2021 09:08am

دبئی: آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ آسٹریلیا کی جیت کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچا ، متحدہ عرب امارات اور اومان میں 17 اکتوبر سے شروع ہونےوالے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے بابر اعظم لیڈنگ رنز اسکورر جبکہ سری لنکا کے ہسارنگا لیڈنگ وکٹ ٹیکر رہے۔

17اکتوبر سے عمان اور متحدہ عرب امارات میں شروع ہونےوالے ٹی 20 کرکٹ کے اس عالمی میلے میں بیٹرز میں پاکستان کے بابر اعظم 303 رنز بناکر سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر رہے۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے289 جبکہ پاکستان کے محمد رضوان نے 281 رنز اسکور کئے۔

بولرز کی فہرست میں سری لنکا کے ونیندو ہسارنگا 16 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ آسٹریلیا کے ایڈیم زمپا اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ 13،13 وکٹیں حاصل کرسکے۔

ایونٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز 101 رنز کی جوز بٹلر نے کھیلی جبکہ جنوبی افریقا کے روسی وین ڈر ڈوسن نے 94 اور مارٹن گپٹل نے 93 رنز کی اننگز کھیلی۔

ڈیوڈ وارنر نے سب سے زیادہ 32 جبکہ بابر اعظم نے 28 چوکے لگائے ،جوز بٹلر نے سب سے زیادہ 13 چھکے مارے جبکہ پاکستان کے محمد رضوان نے 12 چھکے لگائے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ4 ففٹیاں بھی اسکور کیں۔

انفرادی بولنگ پرفارمنس میں ایڈیم زمپا کی بنگلا دیش کیخلاف 19 رنز کے عوض5 وکٹیں بہترین انفرادی بولنگ پرفارمنس ہے۔

افغانستان کے مجیب الرحمان نے اسکاٹ لینڈ کیخلاف 20 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں اور دوسری بہترین انفرادی بولنگ کرائی۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ نے سب سے زیادہ ڈاٹ بالز کرائیں، دونوں نے ٹورنامنٹ میں 85،85 ڈاٹ بالز کرائیں۔

حسن علی وہ واحد بولر ہیں جنہوں نے ٹورنامنٹ میں 2 میڈین اوورز کرائے اس کے علاوہ کوئی بھی بولر ایک سے زیادہ مرتبہ میڈین اوور نہیں کراسکا۔

ICC

dubai

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div