Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

سینیٹ کا اجلاس آج، 46نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری

اسلام آباد:سینیٹ کا اجلاس 2دن کے وقفے بعد آج ہوگا،اجلاس کا 46 نکات...
شائع 15 نومبر 2021 09:19am

اسلام آباد:سینیٹ کا اجلاس 2دن کے وقفے بعد آج ہوگا،اجلاس کا 46 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کردیاگیا، ایجنڈے میں مختلف بلز، تحاریک اور قراردادیں شامل ہیں۔

سینیٹ کا اجلاس 2دن کے وقفے بعد آج شام 4بجے ہونے جارہا ہے، سینیٹ سیکرٹریٹ نے 46 نکات پر مشتمل ایجنڈا جاری کردیا۔

الیکٹرک پاور ایکٹ 2021 میں مزید ترمیم کا بل اور بچوں پر جسمانی تشدد 2021 میں مزید ترمیم کا بل ایجنڈے میں شامل ہیں،جبکہ پاکستان پینل کوڈ 2021 میں مزید ترمیم کا بل اور فیکٹریز ایکٹ 2021 میں مزید ترمیم کا بل ایجنڈے کا حصہ ہے۔

سرکاری اجلاسوں سے قبل تلاوت کلام پاک اور دورد شریف پڑھنے کے حوالے سے قرارداد ایجنڈے میں شامل ہیں۔

اسلام آباد کے سکولوں اورکالجوں کو منشیات سے بچاؤ، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات اور فضائی آلودگی بارے قرارداد بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

ملکی مجموعی معاشی صورتحال، بہبود آبادی سے متعلق تحریک سینیٹ ایجنڈے میں شامل ہیں توماحولیاتی تبدیلی کے اثرات اورعدالتوں میں زیرالتوا ءکیسز سے متعلق تحاریک بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

اسلام آباد

meeting

senate

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div