گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس کےانکشافات،معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم کےانکشافات کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا شمیم کے انکشافات پر قانونی کارروائی کیلئے بھی مشاورت کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنماوں شاہد خاقان عباسی ،خواجہ آصف اور طارق فضل چودھری نے پریس کانفرنس کی ۔
پریس کانفرنس میں شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم نے بغیرکسی دباؤ کے حلفیہ بیان جاری کیا ہے پاکستان کےعوام کوبھی سچ پتہ چلنا چاہیے۔
انہوں ن سوال اٹھایا کہ الیکشن کے عمل میں مداخلت ہوتوکیا ہم پوچھنے کا حق نہیں رکھتے؟ اگر ملک کا چیف جسٹس ملوث ہو تو انصاف کہاں سے ملے گا؟
شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو ایک تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا ،نوازشریف کے کیس میں سپریم کورٹ کا جج مانٹرنگ جج مقرر کیا گیا انہوں نے کہا کہ حقیقت واضح ہوگئی ہے عمران خان کیسے آیا ؟
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ رانا شمیم کے انکشافات کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے کرجائیں گے قانونی کارروائی کے لیے بھی مشاورت کریں گے، عدالت اس معاملے کا ازخودنوٹس لینا چاہیئے ۔
مسلم لیگ ن کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ ہمیں رانا شمیم کے بیان پریقین کرنا پڑے گا، اس قسم کے الیکشن ہونگے توایسی ہی اسمبلیاں ملیں گی کہا فیصلوں میں لکھا گیا کہ نواز شریف کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
خبریں گردش کررہی ہیں کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم نے حلف نامہ جمع کرایا ہے ۔ حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔