'غلط بیانی اور دھوکہ دہی ن لیگ کا وطیرہ ہے'
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ غلط بیانی اور دھوکہ دہی ن لیگ کا وطیرہ ہے ، ن لیگ ماضی میں عدالتوں پر اثرانداز ہونے کی کوشش کرتی رہی ہے ، ن لیگ کے پرانے طور طریقے اب نہیں چلیں گے۔
وزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانون کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوے وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ ارشد ملک کی ویڈیو آج تک عدالتوں میں جمع نہیں کرائی گئی ، پاکستان کی عدلیہ آزاد ہے۔
وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قانون کی بالا دستی کیلئے بہت جدو جہد کی ہے، ہم اتحادیوں کو ہمیشہ ساتھ لیکر چلے ہیں ، ہمارے اتحادی ڈنکے کی چوٹ پر حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ای وی ایم سمیت انتخابی اصلاحات میں اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں۔
اس موقعے پر منظور کاکڑ نے کہا کہ ہمارے حکومت سے کسی قسم کے کوئی تحفظات نہیں، حکومت کے اتحادی ہیں، قانون سازی پر حکومت کی حمایت کریں گے۔
تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے کہا کہ ترجمانوں کے اجلاس میں مہنگائی پر بھی بات چیت ہوٰئی ہے، حکومت مستحکم ہے، افواہیں لوگ پھیلا رہے ہین لیکن اسکی کوئی حقیقت نہیں، پنجاب میں ہیلتھ کارڈ ہمارا اہم ٹارگٹ ہے۔
ثاقب نثار نے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان کے الزامات کو مسترد کردیا
اس سے پہلے سابق چیف جسٹس ثاقب نثارنے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان کے الزامات کو مسترد کردیا۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثارنے آج نیوزسے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان کابیان سراسر جھوٹ پرمبنی ہے،سابق جسٹس رانا شمیم سے اچھے تعلقات تھے،شاید انہیں ایکسٹینشن نہ ملنے کا غصہ ہے۔
ثاقب نثار نے کہا کہ گلگت دورے پرمیں ان کے گیسٹ ہاؤس میں ٹھہراتھا،دورے میں فیملیزکے ساتھ مل کر روز رات کا کھانا کھاتے تھے۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مزید کہا کہ میرے خلاف مہم کوئی نئی بات نہیں ،آئے روز نئے الزامات سننے کا عادی ہوچکا ہوں، نہیں معلوم کونسی پارٹی ان الزامات کے پیچھے ہے۔
ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے جج ارشد ملک کا معاملہ اٹھایا گیا، معاملے کے دوران ہی ارشد ملک اللہ کو پیارے ہوگئے۔
سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا ایم شمیم نے اپنے مصدقہ حلف نامے میں الزام عائد کیا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار دورہ گلگت پر آئے تھے جہاں انہوں نے ہائیکورٹ کے ایک جج کو فون پر احکامات دیئے تھے کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔