لانگ مارچ کیلئے پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس طلب
بائیس نومبر کو پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا، اسٹیئرنگ کمیٹی لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کا فیصلہ کرے گی۔
پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں منعقد ہوا، ورچوئل اجلاس میں شہبازشریف سمیت پی ڈی ایم کی تمام رکن جماعتوں کے قائدین شریک ہوئے ۔
اجلاس میں حکومت مخالف تحریک اور جلسوں کے شیڈول کا جائزہ لیا گیا، 17 نومبر کو کوئٹہ سے مہنگائی مارچ کی تیاریوں اور لائحہ کا جائزہ بھی لیا گیا جس کے لئے مولانا فضل الرحمان کل کوئٹہ روانہ ہوں گے، یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ 22 نومبر کو پی ڈی ایم کی اسٹرینگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا۔
اسٹرینگ کمیٹی 20 نومبر کے پشاور کے مہنگائی مارچ کے بعد کے لائحہ عمل پر غور کرے گی اس کے ساتھ ساتھ لاہور سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔