پارلیمان کا مشترکہ اجلاس،قانون سازی ،وزیراعظم متحرک
وزیراعظم عمران خان سے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں ، وزیراعظم قانون سازی کے لئے پرعزم ہیں ،وہ کہتے ہیں جو اسپورٹس مین ہوتا ہے وہ جیتنے کے لئے میدان میں اترتا ہے۔
حکومت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لئے متحرک ہوگئی ۔ وزیراعظم عمران خان سے اراکین پارلیمنٹ ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں وزیراعظم کو قانونی ٹیم نے مشترکہ اجلاس اور قانون سازی سے متعلق بریفنگ دی ،قانونی بلوں پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق جج رانا شمیم کیس سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
اجلاس میں بابر اعوان نے کہا کہ کل 56 نکاتی ایجنڈا ایوان میں لیکرآرہے ہیں۔
وزیراعظم سے ملاقات کے دوران ایم کیو ایم نے مشترکہ اجلاس میں حکومت کا مکمل ساتھ دینے کی یقین دہانی کرا دی۔
وزیراعظم سے ارکان قومی اسمبلی نے بھی ملاقاتیں کیں،اس دوران حلقوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے صحافیوں کے سوالات پرکہا کہ وہ مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کے حوالے سے پرامید ہیں۔
وزیراعظم کی صدارت میں ایک اجلاس بھی ہوا،اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا،سیالکوٹ ،کھاریاں موٹروے منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔