اپوزیشن لیڈرپنجاب حمزہ شہباز کی چوہدری شجاعت کی عیادت
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازنے نجی اسپتال میں زیرعلاج چودھری شجاعت حسین کی عیادت کی۔
اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی بھی موجود تھے۔
مسلم لیگ نون کے رہنما حمزہ شہباز،چوہدری شجاعت حسین کی تیمارداری کےلئے نجی ہسپتال پہنچے۔ حمزہ شہبازنےچوہدری شجاعت سےملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
حمزہ شہباز کی ہسپتال میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اورچودھری سالک سے بھی ملاقات ہوئی جس میں حمزہ شہباز نے چودھری شجاعت کی طبیعت سے متعلق تفصیل سے دریافت کیا۔
حمزہ شہباز نےچودھری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چودھری فیملی سے ہمارا احترام کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔
چودھری پرویز الٰہی نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کرنے پر ان کا شکریہ اداکیا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔