ای وی ایم سمیت دیگر قانون سازی، اپوزیشن کا پھر انکار

اپوزشین کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ...
شائع 17 نومبر 2021 12:26am

اپوزشین کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ حکومتی ایماء پر قانون سازی نہیں ہونے دئینگے ،اپوزیشن کی اسٹیرئنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اسپیکر سے بھی ملاقات کی اور انہیں اپنے تحفظات سے اگاہ کیا۔

مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن بھی متحرک ہوگئی اور مشاورت نہ کرنے کا شکوہ کیا ۔

مشترکہ اجلاس کی مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں ای وی ایم، انتخابی اصلاحات سمیت دیگر بلز کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

بعدازاں میڈیا سے بات چیت میں ایازصادق نے بتایا کہ مشترکہ اجلاس سے متعلق حکومت نے رابطہ نہیں کیا، حکومت نے قانون سازی بلڈوز کرنے کی کوشش کی تو پھر لڑیں گے۔

اپوزیشن اپنے اراکین کی مکمل حاضری کیلئے پرامید ہے۔

وہ کہتے ہیں تمام اپوزیشن متحد ہے حکومت ناکام ہو گی۔

متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کی جس میں مشترکہ اجلاس کی طلبی اور ممکنہ قانون سازی سے متعلق تحفظات سے اگاہ کیا۔