سینئر صحافی مدثر نارو تاحال بازیاب نہ ہوسکے،مریم نواز کا اظہار یکجہتی
سینئر صحافی مدثر نارو تاحال لاپتہ ہیں اور اس واقعے کو تین سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے، اب لیگی رہنما مریم نواز نے لاپتہ صحافی مدثر نارو کی فیملی سے اظہار یکجہتی کیا ہے ۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ جلد باحفاظت صحافی مدثر نارو کو بازیاب کرالیا جائے گا۔
انہوں نے مزید امید کا اظہار بھی کیا کہ یہ بچہ جلد اپنے والد سےمل سکے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے مزید بات پی ایف یو جے کے فورم پر کرینگی کیونکہ وہ وہیں جارہی ہیں ۔
مدثر ناور دوہزار اٹھارہ میں چھٹیوں پر ناران گئے تھے اور جب سے وہ لاپتہ ہیں ۔
مدثر نارو کو اس وقت اغواء کیا گیا تھا جب انکے بچے کی عمر محض چھ ماہ تھی، اور اب انکا یہ بچہ ساڑھے تین کا ہوگیا ہے لیکن تاحال اسکے والد لاپتہ ہیں ۔
مدثر نارو کی اہلیہ بھی اپنے شوہر کی بازیابی کیلئے تسلسل کے ساتھ احتجاج کرتی رہی ہیں لیکن اب انکا بھی انتقال ہوچکا ہے ۔
اب مدثر نارو کے نونہال بچے کی پرورش اسکی دادی راحت بی بی کررہی ہیں ، راحت بی بی مدثر نارو کی والدہ ہیں ۔
اب وہ اپنے بیٹے کی بازیابی کیلئے کمربستہ ہیں ۔
Sachal is three year old son of missing journalist Mudassar Naaru, during the presser @MaryamNSharif showed solidarity with the family - prayers for the save recovery of Mudassar and hope this kid will meet his father soon. @FindNaaruAlive pic.twitter.com/PbqYc8jSKH
— Shiraz Hassan (@ShirazHassan) November 17, 2021

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔