'افغان عوام کی اقتصادی بہتری کے لئے مربوط کوششیں کی جانی چاہئیں'

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغان عوام کی...
شائع 19 نومبر 2021 07:18pm

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغان عوام کی اقتصادی بہتری کے لئے مربوط کوششیں کی جانی چاہئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بحرین کی نمائندگان کونسل کی اسپیکر مسز فوزیہ بنت عبداللہ زینل نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغانستان میں سیکیورٹی کی تازہ ترین صورتحال بھی زیر غور آئی۔

ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ دورس، قریبی اور مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کے لئے عالمی توجہ کی ضرورت ہے، افغان عوام کی اقتصادی بہتری کے لئے مربوط کوششیں کی جانی چاہئیں۔

بحرین کی اسپیکر نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کی کردار کو سراہا، بالخصوص انہوں نے بارڈر منیجمنٹ اور علاقائی استحکام کےلیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔