ایف آئی اے : عالمی فنانشل فراڈ،12 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے سائبرکرائم نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے عالمی...
شائع 19 نومبر 2021 11:00pm

ایف آئی اے سائبرکرائم نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے عالمی فنانشل فراڈ میں ملوث بارہ ملزمان گرفتار کرلیے۔

ایف آئی اے کیطابق ملزمان نے ملکی و غیرملکی افراد کو اپنی کارروائی کا نشانہ بنایا۔

ایف آئی اے سائبرکرائم لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی فنانشل فراڈ کرنے والے 12 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان بیرون ملک شہریوں سےاکاوئنٹ تصدیق کے نام پرمعلومات لیتے اور بینکوں سے پیسے نکلوا اپنے ساتھی کے اکاوئنٹ میں منتقل کرتے تھے۔

ملزمان وہ پیسے منی چینجرز کے ذریعے پاکستان منتقل کرتے تھے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ ملزمان نےنہ صرف پاکستانیوں بلکہ بہت سے غیرملکیوں کو بھی لوٹا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان اردو ہندی،عربی اور انگریزی میں بات کرنے کی مہارت بھی رکھتے ہیں۔ ملزمان کے کچھ ساتھیوں کا تعلق بھارت ،دبئی اور بنگلہ دیش سے بھی ہے۔