Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون مردان سے پشاور تک بند

لاہور،پشاور: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند کی وجہ سے حد...
شائع 21 نومبر 2021 11:02am

لاہور،پشاور: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی ہے۔

دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹر وے ایم ون مردان سے پشاور تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہےکہ پشاور جانے کیلئے جی ٹی روڈ استعمال کی جائے اور شہری گاڑی چلاتے وقت فوگ لائٹ کا استعمال کریں۔

دوسری جانب درجہ حرارت میں کمی اور دھند نے پنجاب میں فضائی آلودگی سے درپیش مسائل مزید بڑھادیئے ہیں۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق فضائی آلودگی کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج بھی سرفہرست ہے۔

lahore

punjab

fog

KPK

peshawar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div