Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

قائمہ کمیٹی اجلاس، فارمیسی رجسٹریشن کیلئے رشوت کا انکشاف

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ...
شائع 25 نومبر 2021 01:28am

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ پاکستان فارمیسی کونسل کے اہلکاررجسٹریشن کیلئے دوران انسپیکشن رشوت کا تقاضا کرتےہیں۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس سینٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں پاکستان فارمیسی کونسل ممبران نے کمیٹی کو بتایا کہ لینجنڈ کالج نے اپریل میں اپلائی کیا تھا لیکن انسپیکشن کے بعد معلوم ہوا کہ کالج معیار پر پورا نہیں اترتا،کالج انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان فارمیسی کانسل کے لوگوں نے این او سی کے لیے پچاس لاکھ روپے مانگے ۔ اس مسئلےکو نیب کی طرف بھیجا جائے ۔

سینیٹررانا محمود نے کہا کہ ایک قومی ادراے کی جانب سے رشوت مانگنا شرمناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رشوت کے اس سلسلے کوروکنا چاہیے۔ کالج کے معاملے پر سینٹر ڈاکڑ خافظ عبدالکریم کی سربرائی میں سب کمیٹی بنا دی گئی۔ کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی رپورٹ پیش کرے ۔

اجلاس میں انسانی اعضاء کی پیوندکاری کا پرائیوٹ ممبر بل زیر غور آیا۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کوئی ایسا ادراہ موجود نہیں کہ جو ڈونر اور رسیور کو رجسٹر کرے۔ ایک اچھے کام کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div