Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ای سی پی ممبران کی تقرری پر مشاورت

الیکشن کمیشن کے پنجاب اورخیبرپختونخوا کے ممبران کی تعیناتی کے...
شائع 25 نومبر 2021 12:39am

الیکشن کمیشن کے پنجاب اورخیبرپختونخوا کے ممبران کی تعیناتی کے معاملہ پر پارلیمانی کمیٹی نے دو ناموں پر مشاورت مکمل کرلی ۔ اجلاس میں شریک اپوزیشن رہنماؤں نے بھی ممبران کے ناموں پر مشاورت کے حوالے سے مثبت اشارہ دیدیا ۔

الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے معاملے پر چیئرپرسن ڈاکٹرشیری مزاری کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا سے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے ناموں پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس کے بعد میڈٰیا سے گفتگو میں شیری مزاری نے کہا کمیٹی ممبران اپنی اپنی نامزدگیوں پر فیصلہ کرلیا ہے، انتیس نومبر کو حتمی اجلاس ہوگا جس میں نام فائنل کرلیے جائیں گے۔

اپوزیشن رہنماؤں رانا ثنااللہ، اعظم نذیر تارڑ، راجہ پرویز اشرف اور شاہدہ علی نے الیکشن کمیشن ممبران کے ناموں پرمشاورت کومثبت قراردیا، وہ بولے آئندہ اجلاس میں ناموں پر اتفاق رائے کرلیا جائے گا ۔

الیکشن کمیشن کے پنجاب اورخیبرپختونخوا سے ممبران چھبیس جولائی کوریٹائرڈ ہوگئے، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان تحریری مشاورت میں ناموں پراتفاق نہیں ہوسکا جس کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div