Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پنجاب اسمبلی :سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی قرارداد

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مطالبے کی...
شائع 25 نومبر 2021 07:41pm

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس کی آڈیو منظر عام پر آنے کے بعد انکے بیرون ملک جانے کا خدشہ ہے۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے لیک ہونے والی آڈیو میں اعتراف کیا ہے کہ میاں نوازشریف اور انکی بیٹی مریم نواز کو الیکشن سے پہلے جیل میں رکھا جانا چاہیے۔

قرارداد کے مطابق میاں نوازشریف کو ایک پلائننگ کے تحت وزارت عظمیٰ سے ہٹایا گیا۔ عدالت کے اندر سے میاں نوازشریف کے حق میں چار گواہیاں آچکی ہے۔

قراردادمیں مطالبہ کیاگیاکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیرون ملک جانے کے خدشے کے پیش نظر انکا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ، سپریم کورٹ بھی اس سارے معاملے کا ازخود نوٹس لے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div