Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

اسلام آباد ہائیکورٹ:لاپتہ صحافی مدثر نارو کیس کی سماعت

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ صحافی مدثر ناروبازیابی کیس میں...
شائع 25 نومبر 2021 09:18pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ صحافی مدثر ناروبازیابی کیس میں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو متاثرہ فیملی کو سننے کی ہدایت کردی ۔

چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی کو ہدایت کی کہ بتائیں کب وزیراعظم اور وفاقی کابینہ متاثرہ فیملی کو سن کر مطمئن کریںگے ، پیرتک تاریخ نہ بتائی تو آئندہ سیکریٹری داخلہ پیش ہوں،مطمئن کریں کہ ریاست اس میں شامل نہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے بازیابی کی درخواست پرسماعت کی ،وزارت دفاع کے نمائندہ اورڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔

کیس کی سماعت میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیےکہ یہاں کوئی قانون نہیں یا تو جبری گمشدگی نہ ہوتی ہوپھربات کریں اگرتوجبری گمشدگیاں نا ہورہی ہوں توپھرہم اس طرف نا جائیں لیکن ایسا نہیں ہے۔

عدالت کے استفسارپراٹارنی جنرل نے بتایاکہ واقعہ 20 اگست 2018 کا ہے، وزیراعظم عمران خان نے اسی روزعہدہ سنبھالا تھا ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگرریاست لواحقین کے ساتھ ہوتی تو یہ دربدرنہ پھررہے ہوتے، لواحقین مطمئن نہیں وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کی ذمہ داری ہے کہ مطمئن کرے۔

عدالت نے کہاکہ ملک میں جبری گمشدگی کا رجحان موجود ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ لاپتہ ہونے والے کی فیملی کو مطمئن کرے ، وفاقی حکومت کی زمہ داری ہے کہ شہریوں کی حفاظت یقینی بنائے ۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت پیرتک ملتوی کردی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div