Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

'نسلہ ٹاور کےمتاثرین کا موقف نہ سننا خود عدالت کی توہین '

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمنٰ نے کہا ہے کہ نسلہ ٹاور...
شائع 25 نومبر 2021 09:23pm

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمنٰ نے کہا ہے کہ نسلہ ٹاور کےمتاثرین کا موقف نہ سننا خود عدالت کی توہین ہے۔

کراچی نسلہ ٹاور پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے انھوں نےکہا کہ کل میں خود سپریم کورٹ جاؤنگاعدالت کو اختیار ہےکہ وہ توہین عدالت لگا کرمجھے جیل بھیج دیں۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمنٰ کی نسلہ ٹاور آمد ہوئی اور وہ متاثرین کےحق میں بول پڑے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کا موقف نہ سننا زیادتی ہےیہ خود توہین عدالت ہے۔

انھوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسلہ یہ ہے کہ عدالتوں میں ضد اور انا کی بنیاد پر جذبات میں آکر فیصلے کئے جارہے ہیں چیف جسٹس کواس بات کی فکر ہونی چاہیئے کہ ہمارے ملک کا عدالتی نظام 130 میں سے 126 ویں نمبر پر آگیا ہے آج نسلہ ٹاور پر ہتھوڑا نہیں بلکہ انکے بچوں کے مستقبل پر ہتھوڑے مارے جارہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ بتایا جائے کہ 6 سال سے کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج ہے اس پر فیصلے کیوں نہیں ہوتےکے الیکٹرک مافیا کراچی سے تین کروڑ سے زائد شہریوں پر مسلط ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی گنتی آدھی کردی گئی مردم شماری کے حوالے سے کیسز موجود ہیں۔

حافظ نعیم نے کہا کہ کے فور منصوبے پر بات کیوں نہیں ہوتی ایک ہی ملک میں دو قانون اور دو آئین نہیں چلیں گے

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div