Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ٹی ٹی پی سے منسوب فاٹا ضم ہونے کی واپسی مضحکہ خیز قرار

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کا۔کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی سے منسوب...
شائع 25 نومبر 2021 11:11pm

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کا۔کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی سے منسوب فاٹا ضم ہونے کی واپسی اور تیسرے ملک میں سیاسی دفتر کھولنے جیسے مطالبات مضحکہ خیز ہیں-ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں ،ایسے مطالبات کسی صورت بھی ناقابل قبول ہیں-

ترجمان دفتر خارجہ عاصم۔افتخارنے بے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ اوورسیز پاکستانییز کی سہولت کے لیے نادرہ اور وزارت خارجہ کےدرمیان معاہدہ ہوا ہے۔اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاور آف اٹارنی کی تصدیق 24/7 ہوتی رہیگی-

ترجمان نےمزید کہا کہ 22نومبر کو نیویارک میں جمہوریہ لاوس اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات قائم۔کرنے کی تقریب ہوئی-

امریکہ کی۔طرف سے پاکستان اور چین کی 15 کمپنیوں پر پابندی لگائے جانے کے معاملے پر ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین ملکر اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں- انھوں نے کہا کہ ہم مشترکہ ردعمل دینگے-

ترجمان نے وضاحت کی کہ ہمارا ایٹمی پروگرام مکمل محفوظ ہے-ایٹمی پروگرام کے خلاف اشتعمال انگیزی قابل قبول نہیں ہے-

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام۔کی مدد کر۔رہا ہے۔

ٹی ٹی پی کی طرف سے رپورٹ ہونے والے فاٹا ضم کی واپسی اور تیسرے ملک میں دفتر کھولنے جیسے مطالبات کو ترجمان نے مضحکہ خیز قرار دیا۔

ترجمان نے واضح کر دیا کہ ایسے مطالبات ناقابل قبول ہیں-

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div