Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

'آڈیو ویڈیو سیزنز میں کوئی حقیقت نہیں ہے'

وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کہتے ہیں آڈیو ویڈیو سیزنز میں...
شائع 27 نومبر 2021 07:04pm

وزیرمملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کہتے ہیں آڈیو ویڈیو سیزنز میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ جس طرح آڈیو کی فرانزک کا کہا جا رہا ہے لگتا ہے فرانزک کے پیسے نون لیگ نے خود دئیے ہیں۔

وزیرمملکت فرخ حبیب نے لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد ملک کی ویڈیو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنی، نہ ہی ثاقب نثار کی آڈیو بنے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک آڈیو ٹھیک ہے جسےمریم نواز نے تسلیم کیا ہے۔

'مریم صفدر اپنی سیاہ کاریاں بچانے کیلئے میڈیا کو کنٹرول کررہی تھیں'

گزشتہ روز پریس کانفرنس میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا تھا کہ مریم صفدر اپنی سیاہ کاریاں بچانے کیلئے میڈیا کو کنٹرول کررہی تھیں۔

میڈیا سے بات چیت میں وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ یہ لوگ آنکھیں اور کان بند کر کے ہاتھ پر ہاتھ دھر کر بیٹھے ہیں۔13 سال میں سندھ میں سائیں سرکار کی حکومت ہے۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ عوام کو ان لوگوں نے مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، سندھ حکومت میں مافیاز بیٹھے ہوئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مریم صفدر اپنی سیاہ کاریاں بچانے کیلئے میڈیا کو کنٹرول کررہی تھیں۔

فرخ حبیب نے الزام عائد کیا کہ مریم نے 4 بڑے میڈیا ہاوسز کے اشتہار بند کرنے کا اعتراف کیا،ہماری حکومت میں میڈیا کو مکمل آزادی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div