Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

نسلہ ٹاور کیس کا تحریری فیصلہ جاری

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور کیس چھبیس نومبرکی سماعت کا...
اپ ڈیٹ 27 نومبر 2021 08:08pm

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور کیس چھبیس نومبرکی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نسلہ ٹاور کیس کا 26نومبرکی سماعت کاتحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میں کمشنرکراچی نےبتایا،200افرادنسلہ ٹاورگرانےپرلگائےگئے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق کمشنرکراچی کو200مزدوروں کی جگہ400مزدورلگانےکی ہدایت کردی گئی ہے اور کمشنرکراچی کارروائی ایک ہفتے میں یقینی بنائیں۔

تحریری فیصلے کے مطابق نسلہ ٹاورگرانےکےعمل کومحفوظ بھی بنایا جائے۔

نسلہ ٹاور انہدام، آپریشن کے دوران علاقہ میدان جنگ بن گیا

عدالتی احکامات پر نسلہ ٹاور مسمار کرنے کا معاملہ تاحال موضوع بحث بنا ہوا ہے اور گزشتہ دن آپریشن کے تیسرے روز نسلہ ٹاور میدان جنگ بن گیا ۔

بلڈر کی نمائندہ تنظیم۔کی جانب سے روڈ بلاک کوشش پر پولیس نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا ،تاہم شیلنگ اور آنسو گیس فائر ہوتے ہی مظاہرین منتشر ہوگئے ۔

سپریم کورٹ کے احکامات پر نسلہ ٹاور منہدم کرنے کے دوران آپریشن کے تیسرے روز دیکھتے ہی دیکھتے نسلہ ٹاور میدان جنگ بن گیا۔

سنگین صورتحال اس وقت ہوئی جب مظاہرین نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی، جس پر پولیس نے مظاہرین کو تگنی کا ناچ ناچایا ، خوب ڈنڈے چلائے اور آنسو گیس بھی فائر کئے ، جس پر تمام مظاہرین رفو چکر ہوگئے۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ عدلیہ نے معاوضے کے جو احکامات دیئے تاحال اس پرعمل درآمد نہیں ہوا ، ہمارے ساتھ قانون کے محافظ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہے ہیں

کسی بھی نہ خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نسلہ ٹاور کے اطراف تعینات رہی ۔

اس دوران کچھ دیر ٹریفک کے لئے روڈ کو بند بھی رکھا گیا ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div