Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

علیم خان سینئر صوبائی وزیر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رہنما تحریک انصاف علیم خان...
شائع 27 نومبر 2021 07:25pm

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رہنما تحریک انصاف علیم خان نےملاقات کی اورسینئرصوبائی وزیر اور وزیر خوراک کے عہدے سے استعفی پیش کیا جسے منظورکر لیا گیا۔

لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب سے رہنما تحریک عبدالعلیم خان نےملاقات کی اور سینئر صوبائی وزیر اور وزیر خوراک کی حیثیت سے استعفا پیش کیا جسے وزیراعلیٰ نے منظور کرلیا۔

اس موقع پرعیلم خان کا کہنا تھا کہ کہ نجی ٹی وی چینل کی ملکیت حاصل کرنے کے بعد غیر جانبداری کا تقاصا ہے کہ کوئی حکومتی عہدہ اپنے پاس نہ رکھوں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پارٹی کے لئےعبدالعلیم خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خدمات قابل قدر ہیں۔

سینئر وزیراور وزیر خوراک کی حیثیت سے بھی آپ کی نمایاں خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div