Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کورونا کا نیا ویرینٹ، پاکستان نے جنوبی افریقا کو سی کیٹگری میں شامل کرلیا

کورونا کے جنوبی افریقا میں جنم لینے والے نئے ویرینٹ امیکرون کے...
شائع 27 نومبر 2021 09:10pm

کورونا کے جنوبی افریقا میں جنم لینے والے نئے ویرینٹ امیکرون کے خطرے کے پیش نظر این سی او سی ان ایکشن آگئی۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کو سی کیٹگری میں شامل کرلیا۔

ہانگ کانگ، موزمبیق، نمیبیا، لساتھو اور بوسٹاوانا پر بھی پابندی لگادی گئی۔

ان ممالک سے کسی کو پاکستان آنے کی اجات نہیں ہوگی۔

این سی اوسی کے مطابق پابندی کا اطلاق فوری طور پر کیا گیا۔

دوسری جانب سترہ نومبر کو نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،اور سترہ نومبر کو پاکستان میں گزشہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 270 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 362 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناسے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 293 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار 068 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 79 ہزار 276، اسلام آباد میں ایک لاکھ 07 ہزار 383، بلوچستان میں 33 ہزار 422، گلگت بلتستان میں 10ہزار 403 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 517 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 10افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 628 تک پہنچ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ پنجاب اورخیبرپختونخوا میں 04،04 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ سندھ اور اسلام آباد میں ایک، ایک مریض کوروناکے باعث جان کی بازی ہار گیا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,984 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div