Aaj TV News

BR100 4,623 Increased By ▲ 6 (0.12%)
BR30 17,917 Increased By ▲ 191 (1.08%)
KSE100 45,078 Decreased By ▼ -5 (-0.01%)
KSE30 17,793 Decreased By ▼ -35 (-0.2%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,402,070 8,183
DEATHS 29,192 30
Sindh 535,965 Cases
Punjab 471,925 Cases
Balochistan 34,187 Cases
Islamabad 123,648 Cases
KP 189,300 Cases

کورونا فنڈ میں بے ضابطگیوں پر وزارت خزانہ نے وضاحت جاری کی ہے ۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آڈٹ رپورٹ آئی ایم ایف بنچ مارک کا حصہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف نے 1 اعشاریہ 4 ارب ڈالرز کی ہنگامی فنانسنگ کی تھی۔

وزارت خزانہ کے مطابق یہ فنانسنگ گزشتہ سال کی گئی تھی،

آیڈیٹر جنرل پاکستان نے کورونا سے متعلق اخراجات کا آڈٹ کیا،

اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ رپورٹ پر تبادلہ خیال ہوا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

دوسری جانب تئیس نومبر کو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، قرض پروگرام کی بحالی پاکستان کی جانب سے پیشگی اقدامات سے مشروط ہوگی، پاکستان کیلئے ایک ارب 5کروڑ 90 لاکھ ڈالر قرض جاری کرنے کی سفارش کردی گئی۔

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان چھٹا جائزہ مشن مکمل ہوگیا، معاہدے کے تحت پاکستان کیلئے1 ارب 5 کروڑ 90 لاکھ ڈالر قرض جاری کرنے کی سفارش کردی گئی،پاکستان کو اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔

اسٹاف لیول معاہدے کے تحت قرض پروگرام کی بحالی بورڈ کی منظوری سے مشروط ہوگی، قسط کے اجراء سے پاکستان کو فراہم کردہ رقم 3 ارب ڈالر سے تجاوزکر جائے گی۔

آئی ایم ایف نے فیٹف پلان پرعمل درآمد کی تعریف کرتے ہوئے بتایاکہ پاکستان نے جون تک کے کارکردگی اہداف بڑے مارجن سے پورے کرلئے، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کیخلاف بھی پیشرفت کی گئی ،ایف بی آر کے ٹیکس محاصل میں بہتری آئی۔