'نیب صرف وہی جائیداد ضبط کرسکتا ہے جس کا زیرتفتیش کیس سے تعلق ہو'کورٹ
نیب صرف وہی جائیداد ضبط کرسکتا ہے جس کا زیرتفتیش کیس سے تعلق ہو،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اصول طےکردیئے۔
عدالت نے سابق ڈی جی پارکس کراچی کےگھرچھاپے میں بھائیوں اوررشتے داروں کی گاڑیوں کی ضبطگی کوغیرقانونی قراردے دیا۔
عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ ضبط کی گئی جائیداد کا ملزم اورجرم سے تعلق ہونا ضروری ہے،لیاقت قائمخانی کے گھر سے برآمد 8 میں سے5گاڑیوں کی ضبطگی غیرقانونی تھی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق نیب شاہ رخ جمال اور دیگرکی گاڑیوں کی ضبطگی کا کیس سے تعلق نہیں دکھا سکا۔
ہائیکورٹ نے شاہ رخ جمال،محمد طیب اورحارث کی گاڑیاں واپس نہ کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردے دیا ۔
عدالت نے قرار دیا ہے کہ تینوں افراد کے اپنے کاروبار موجود ہیں،نیب گاڑیوں کا لیاقات قائمخانی سے تعلق نہیں دکھا سکا۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ احتساب عدالت پانچوں گاڑیاں جلد اپنے اصل مالکان کے حوالے کرے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔