'نیب کے کون سے ریفرنسزچلائیں، کون سے نہیں'احتساب عدالت کا خط

احتساب عدالت اسلام آباد کے دوسرے جج نے بھی چیئرمین نیب کو خط لکھ...
شائع 27 نومبر 2021 11:16pm

احتساب عدالت اسلام آباد کے دوسرے جج نے بھی چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا ہے اور پوچھا ہے کہ نیب کے کون سے ریفرنسزچلائیں، کون سے نہیں۔

جج اعظم خان نے کہاکہ ترمیمی آرڈیننس میں چئیرمین نیب کو کیس واپس لینے کا اختیار دیا گیا ہے، کیسزواپس لینے یا ختم کرنے کی فہرست فراہم کی جائے۔

احتساب عدالت کے جج محمدبشیرکےبعدجج اعظ‏م خان کا بھی چئیرمین نیب کوخط لکھا ہے جس میں کہا گیا کہ نیب کیسزکے نامزد ملزمان ترمیمی آرڈیننس کےتحت بریت کی درخواستیں دائرکررہے ہیں نیب کیسز واپس لینے یا ختم کرنے کی فہرست فراہم کرے۔

احتساب عدالت کے جج کا کہنا ہے کہ فہرست ملنے سے عدالتی وقت بچے گا جج احتساب عدالت نے کہا کہ ترمیمی آرڈیننس میں چئیرمین نیب کوکیس واپس لینے کا اختیاردیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے قانون میں کوئی ابہام نہیں لہذا فہرست فراہم کی جائے اس سے قبل جج محمد بشیربھی معاملےپرچیئرمین نیب کوخط لکھ چکے ہیں۔