Aaj TV News

BR100 4,597 Increased By ▲ 11 (0.24%)
BR30 17,781 Increased By ▲ 212 (1.21%)
KSE100 45,018 Increased By ▲ 192 (0.43%)
KSE30 17,748 Increased By ▲ 82 (0.46%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,367,605 7,586
DEATHS 29,097 20
Sindh 523,774 Cases
Punjab 462,323 Cases
Balochistan 33,910 Cases
Islamabad 117,436 Cases
KP 184,455 Cases

اسلام آباد:پاکستان اور تاجکستان نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے ساتھ ملاقات کی، جس میں کاسا 1000 منصوبے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

صدر مملکت نے پاکستان کی بندرگاہوں کے ذریعے تاجکستان کیلئے علاقائی انضمام اور روابط پر روشنی ڈالی۔

ملاقات میں پاکستان اور تاجکستان کو افغانستان میں انسانی صورتحال کی وجہ سے درپیش چیلنجز پر بھی گفتگو ہوئی۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک افغانستان میں عدم استحکام سے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے،افغانستان کے منجمد اثاثے غیر منجمد کرنے کی ضرورت ہے،افغانستان میں امن، مفاہمت اور استحکام کیلئے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

صدر مملکت کامزید کہنا تھا کہ معاشی شراکت داری کیلئے تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط كو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے،افغان پائیدار امن خطے میں تجارت اور معاشی مواقع فراہم کرے گا،افغان سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیئے۔