Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کا بحران سنگین، گھریلو صارفین پریشان

کراچی :ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی گیس کا بحران سنگین...
شائع 28 نومبر 2021 11:53am
کاروبار

کراچی :ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی گیس کا بحران سنگین ہوگیا،بیشترعلاقوں میں گھریلو صارفین گیس کی قلت سے پریشان ہیں،سی این جی اسٹیشنزبندپڑےہیں جبکہ غیربرآمدی صنعتوں کیلئے بھی گیس فراہمی بندکردی گئی ۔

سردی آئی نہیں لیکن گیس چلی گئی،کراچی کے مختلف علاقوں میں گھروں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

نئی کراچی، انڈا موڑ، اورنگی ٹاؤن،پاک کالونی، پرانا گولیماراور سلطان آبادسمیت متعدد علاقوں میں صارفین گیس کی عدم دستیابی یا کم پریشر سے پریشان ہیں۔

صورتحال کے پیش نظر سوئی سدرن گیس کمپنی نےسندھ اور بلوچستان کی غیربرآمدی تمام کیپٹیو پاور پلانٹس کوگیس فراہمی منقطع کر دی۔

ادھر سندھ اور بلوچستان میں تمام سی این جی اسٹیشنز اتوار سے پیر کی صبح 8 بجے تک بند کئے گئے ہیں۔

بلوچستان

karachi

SSGC

Gas shortage

sindh

Gas

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div