Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

ٹوئٹر کے نئے سربراہ کا تعلق کس ملک سے ہے؟

ویسے تو ٹوئٹرکوسنجیدہ لوگوں کا سوشل پلیٹ فارم کہا جاتا ہے، ...
اپ ڈیٹ 02 دسمبر 2021 04:27pm

ویسے تو ٹوئٹرکوسنجیدہ لوگوں کا سوشل پلیٹ فارم کہا جاتا ہے، جہاں ذندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد ٹوئیٹ کی شکل میں اپنی رائے کااظہار کرتے ہیں اورحال ہی میں ٹوئیٹر کے نئے بننے والے سربراہ پراگ اگروال کا تعلق بھارت سے ہے

ٹوئٹر کے نئےسربراہ عام طور پر خاموش طبیعت کے معلوم ہوتے ہیں کیونکہ اکثر افراد ٹوئیٹ کرنے کے بجائے ری ٹوئیٹ کاانتخاب کرتے ہیں اور پراگ اگروال نے بھی ٹوئیٹ کے ذریعے اپنے سربراہ بننے کا اعلان کیا تھا

اگروال نے 2011 میں سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر ٹوئٹر میں شمولیت اختیار کی تھی اور 2017 میں چیف ٹیکنالوجی آفیسر بنے تھے

ٹوئٹر کے سابق سربراہ جیک ڈورسی نے 29 نومبر 2021 کو اعلان کیا کہ وہ ٹویٹر کے سی ای او کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں اور اگروال فوری طور پر ان کی جگہ لے رہے ہیں

ٹوئٹر کے سربراہ پراگ اگروال نے سابق سربراہ جکی ڈورسی کی ٹوئیٹ کی جواب میں اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ" یہ ایک دہائی پہلے کی بات ہے، وہ دن مجھے کل کی طرح محسوس ہوتے ہیں، میں آپ کی طرح ہی یہاں آیا ہوں، میں نے اتار چڑھاؤ، چیلنجز اور رکاوٹیں، جیت اور غلطیاں دیکھی ہیں"۔

انہوں نے مزید لکھا کہ لیکن پھر اور اب، سب سے بڑھ کر، میں ٹوئٹر کے ناقابل یقین اثرات، ہماری مسلسل ترقی، اور ہمارے سامنے دلچسپ مواقع دیکھ رہا ہوں۔میں چاہتا ہوں کہ آپ #LoveWhereYouWork پر عمل کریں اور یہ بھی پسند کریں کہ ہم سب کیسے مل کر ایک جامع طریقے سے اثرانداز ہوں۔

پراگ اگروال نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ میں سے کچھ مجھے اچھی طرح جانتے ہیں، کچھ تھوڑا سا، اور کچھ بالکل نہیں جانتے۔ آئیے شروع میں خود پر غور کریں – ہمارے مستقبل کی طرف پہلا قدم۔

CEO

twiiter

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div