Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

پنجاب میں اسموگ: دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلی پوزیشن پر برقرار

لاہور:پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ بسیرا ڈالے ہوئے ہے، دنیا کے...
شائع 06 دسمبر 2021 02:08pm

لاہور:پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ بسیرا ڈالے ہوئے ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلی پوزیشن پر برقرار ہے، شہری اسموگ پر قابو پانے کیلئےحکومتی کارکردگی سے مایوس ہوگئے۔

دھویں کے بادلوں نے فضائی آلودگی میں اضافہ کردیا،لاہور دنیا کے آلودہ شہروں کی عالمی فہرست میں آج بھی مسلسل پہلے نمبر پر ہے۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 214 سے 350 تک ریکارڈ کیا گیا، بڑھتی فضائی آلودگی سے شہری بھی پریشان ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد کا اے کیو آئی 198، راولپنڈی کا 243 اور رحیم یار خان کا ایئرکوالٹی انڈیکس 170 ریکارڈ کیا گیا۔

lahore

punjab

air quality index

1st position

smog

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div