Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعظم عمران خان نے بھی خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی

وزیراعظم نے دوسرے مرحلے سمیت ملک بھر کے بلدیاتی انتخابات کی خود نگرانی کرنے کا اعلان کردیا۔
اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2021 02:55pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے بھی خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی، وزیراعظم نے دوسرے مرحلے سمیت ملک بھر کے بلدیاتی انتخابات کی خود نگرانی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غلط امیدواروں کا انتخاب سب سے بڑا سبب بنا۔

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں اوراس کی قیمت بھی چکائی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ غلط امیدواروں کا انتخاب سب سے بڑا سبب بنا ، اب سے ذاتی طورپر خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کروں گا، دوسرے مرحلے سمیت پورے ملک کے بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کروں گا۔

عمران خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ آئندہ تحریک انصاف مضبوط بن کرسامنے آئے گی۔

اس وقت اگر پی ٹی آئی کمزور ہوئی تو ملک بھیڑیوں کے ہاتھ لگ جائے گا،فواد چوہدری

ادھر وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں پی ٹی آئی قیادت اور کارکنان کو ذاتی اختلافات پس پشت ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں خود کومنظم کریں، اس وقت اگر تحریک انصاف کمزور ہوئی تو ملک بھیڑیوں کے ہاتھ لگ جائے گا۔

فواد چوہدری نے مزیدکہا کہ اگر جے یو آئی جیسی شدت پسند جماعتیں پی ٹی آئی کا متبادل ہیں تو واقعی آپ کی بات درست ہے۔

pm imran khan

اسلام آباد

ٹویٹر

kpk election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div