Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آسٹریلین ہائی کمشنر نے الوداعی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور ،علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔
شائع 24 دسمبر 2021 03:23pm

راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آسٹریلیا کے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر ڈاکٹرجیفری شا نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

آرمی چیف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن اور مفاہمتی اقدامات کی سخت ضرورت ہے۔

پاک فوج کے سربراہ نے آسٹریلین ہائی کمشنر کی پاکستان میں خدمات کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کے قیام میں کوششوں کی بھی تعریف کی۔

سبکدوش ہونے والے آسٹریلین ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئےدونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات قائم رکھنے کلئےن بھرپور کردار ادا کرنے کےعزم کا اعادہ کیا ۔

ISPR

Army Chief

General Qamar Javed Bajwa

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div