Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سپریم کورٹ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو ہٹانے کا فیصلہ واپس لے لیا

سپریم کورٹ نے ایک اہم موڑ پر مرتضیٰ وہاب کو کراچی کے ایڈمنسٹریٹر...
اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2021 12:36pm

سپریم کورٹ نے ایک اہم موڑ پر مرتضیٰ وہاب کو کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا اور بعد میں اپنا فیصلہ واپس لیتے ہوئے بحال کردیا۔

سپریم کورٹ نے آج مورخہ 27 دسمبر کو کراچی رجسٹری میں گٹر باغیچہ کیس کی دوبارہ سماعت شروع کی۔

کارروائی کے دوران وہاب اور اعلیٰ جج کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

کے ایم سی کی جانب سے پیش کی گئی پارک سے متعلق رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرنے پر ایڈمنسٹریٹر نے اعلیٰ ججوں کے ساتھ سخت لہجہ اپنایا۔

جسٹس قاضی محمد امین نے ریمارکس دیئے کہ شہر میں تمام سہولیات والے پلاٹس لوکل گورنمنٹ کی ملکیت نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ان پلاٹوں پر کثیر المنزلہ عمارتیں بنیں گی۔ "اب وقت آگیا ہے کہ ہم کے ایم سی کی تمام سوسائٹیز کو تحلیل کر دیں۔"

جبکہ جسٹس گلزار احمد نے میٹروپولیٹن کارپوریشن پر برہمی کا اظہار کیا،اور کہا کہ آپ نے سوچا کہ آپ یہ پلاٹ بیچ کر اپنی جیبیں بھر سکتے ہیں۔ یہ ہمارے نظام کی بدقسمتی ہے۔

فاضل جج نے مرتضیٰ وہاب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کراچی کے تمام پارکوں کو جلد از جلد بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ جس کے جواب میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ 168 ایکڑ اراضی میں سے 50 ایکڑ سے زائد پر تجاوزات ہیں۔

آپ شہر کا حال مجھ سے زیادہ جانتے ہیں، ہمیں کیا کرنا ہے؟ حکومت کو اس پر چھوڑ دیں۔

اس بیان پر جسٹس گلزار احمد نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ"اپنی وزارت پر توجہ دیں، اپنی سیاست کو یہاں مت لائیں اور جائیں ہم آپ کو برطرف کر رہے ہیں۔"

اس کے بعد عدالت نے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو ہدایت کی تھی کہ وہاب کی جگہ کسی "غیر جانبدار اور قابل" شخص کو مقرر کریں۔

احکامات جاری ہونے کے فوراً بعد مرتضیٰ وہاب نے سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی لیکن جج پی پی پی رہنما کو ہٹانے کے اپنے فیصلے پر ڈٹے رہے۔

بعد میں عدالت نے ان کی معافی قبول کر لی اور انہیں ہٹانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

Supreme Court

PPP

Murtaza Wahab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div