Aaj.tv Logo

واشنگٹن :امریکی صدر جوبائیڈن نے افریقی ممالک پر عائد سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدرجوبائیڈن نے منگل کے روز اعلان کیا کہ8 افریقی ممالک پر لگائی گئیں سفری پابندیاں 31 دسمبر بروزجمعے کو رات 12 بجے ہٹادی جائیں گی۔

جوبائیڈن کاکہنا تھا کہ عوام کی صحت کےتحفظ کیلئے عائد سفری پابندیوں میں توسیع کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی جانب سے افریقی ممالک پر عائد سفری پابندیاں ہٹا ئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب امریکی صدر نے باضابطہ طور پر اس کی تصدیق کردی۔

یاد رہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ سامنے آنے کے بعد امریکا نے جنوبی افریقا، بوتسوانا، زمبابوے، نمیبیا، لیسوتھو، ایسواٹینی، موزمبیق اورملاوی پرسفری پابندیاں عائد کی تھیں۔