Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

معیشت کی ترقی کے ثمرات آج تک غریب آدمی تک نہیں پہنچے، شوکت ترین

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ معیشت کی ...
شائع 30 دسمبر 2021 02:40pm
کاروبار

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ معیشت کی ترقی کے ثمرات آج تک غریب آدمی تک نہیں پہنچے، ہم غریب عوام کے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضہ جات کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شوکت ترین نے کہا کہ جو لوگ بینک کی رسائی سے محروم ہیں ان کو براہ راست قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان نے خصوصی اقدامات کی ہدایات دی ہیں، وزیر اعظم کہتے ہیں کہ ایسا کام کرو کہ غریب کو کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلا نا پڑے۔

شوکت ترین کاکہنا تھا کہ سماجی اور معاشی ترقی کلئے موجودہ حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، تمام طبقات کو بلا تفریق و بلا تعصب قرضہ جات کی فراہمی کی جا رہی ہے، ہم غریب عوام کے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے کوشاں ہیں،معیشت کی ترقی کے ثمرات آج تک غریب آدمی تک نہیں پہنچے۔

وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ کامیاب پاکستان خوشحال پاکستان کا راستہ ہے، عزت نفس کے ساتھ روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،اپنا روزگار اپنا گھر اور کسانوں کو بلا سود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں،اب تک 300شہروں میں تقریباً 400کروڑ روپے کے قرضے دئے جا چکے ہیں پہلے مرحلے میں 40 لاکھ گھرانوں کو ملکی ترقی کی خوشحالی کے دھارے میں شامل کیا جا رہا ہے، عمران خان ہی آپ کیلئے روشنی کی کرن ہیں ،ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست کی طرف گامزن ہیں۔

pm imran khan

Finance minister

اسلام آباد

shaukat tareen

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div