Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

ملزم کو عدالت میں پیش نہ کیا تو وزیراعظم کو بلالیں گے، چیف جسٹس گلزار احمد

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ملزم عارف گل کو حبس بے جا میں رکھنے...
شائع 03 جنوری 2022 12:55pm

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ملزم عارف گل کو حبس بے جا میں رکھنے کیخلاف کیس میں چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس میں کہا کہ ملزم کو عدالت میں پیش نہ کیا تو وزیراعظم کو بلالیں گے۔

سپریم کورٹ میں ملزم عارف گل کو حبس بے جا میں رکھنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران عدالت نے ملزم کی عدم پیشی پر ناراضی کا اظہارکیا۔

دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سےاستفسار کیا کہ کیاعارف گل کو لے کر آئےہیں؟۔

جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نےعدالت کو بتایا کہ عارف گل حراستی مرکزمیں ہے، عدالت لانا مشکل ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کیاعارف گل کو پیش کرنے سے سپریم کورٹ کی عمارت اڑ جائے گی، عارف گل کو پیش نہیں کرنا تو سپریم کورٹ کو تالا لگا دیتے ہیں۔

جسٹس گلزار احمد نے حکم دیا کہ عارف گل کو آج ہی پیش کریں، عارف گل کو پیش نہ کیا تو وزیراعظم کو بلالیں گے، عدالت کے پاس ڈیفنس مشینری کوبھی بلانےکااختیارہے،عارف گل کی شہریت کا ایشو 2019 سے اب تک حل کیوں نہیں ہوا، 2019 سے اب تک معاملہ پر انکوائری چل رہی ہے، حکومت کے دفاتر میں کرپشن ہےتوعدالت کیا کرے۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ عارف گل نےپاک افغان سرحد پر فوجی کیمپ پرحملہ کیا، حراستی مرکز میں عارف گل کی کونسلنگ اور ووکیشنل ٹریننگ مکمل ہوچکی ہے۔

چیف جسٹس گلزاراحمدنے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کی مہلت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عارف گل کو آج ہی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Chief Justice

Supreme Court

اسلام آباد

Gulzar Ahmed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div