Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

کینیڈا: ایران کو طیارہ گرانے پرلواحقین کو 8 کروڑ ڈالر سے زائد زر تلافی ادا کرنے کا حکم

ایران نے جنوری 2020 میں ہوائی جہاز کو مار گرایا تھا جس میں سوار تمام 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن میں 55 کینیڈین شہری شامل تھے۔
شائع 04 جنوری 2022 09:09pm

کینیڈین عدالت نے ایران میں پاسداران انقلاب فورس کے حملے سے تباہ ہونے والے طیارے کے مسافروں کے لواحقین کو 8 کروڑ 39 لاکھ ڈالر سے زائد زر تلافی ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ طیارہ یوکرائن کی ایئرلائن کی ملکیت تھا۔

ایران نے جنوری 2020 میں ہوائی جہاز کو مار گرایا تھا جس میں سوار تمام 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن میں 55 کینیڈین شہری شامل تھے۔

لواحقین کے وکیل مارک آرنلڈ نے ایک بیان میں کہا کہ اونٹاریو کی عدالت کی طرف سے خاندان کے 6 افراد کو معاوضہ دینے کا حکم دیا گیا ہے ،جنہوں نے فلائٹ 752 میں سوار میاں بیوی، بہن بھائی، بچوں، بھانجوں اور بھتیجوں کو کھو دیا تھا۔

متعلقہ لواحقین کی جانب سے ایران اور دیگر حکام کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جن کے بارے میں ان کے خیال میں اس واقعے کے ذمہ دار تھے۔

وکیل نے کہا کہ ان کی ٹیم کینیڈا اور بیرون ملک ایرانی اثاثوں کو ضبط کرنے کی کوشش کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے پاس دوسرے ممالک میں آئل ٹینکرز موجود ہیں اور ان کی ٹیم اہل خانہ کو زئر معاوضہ دلوانے کیلئے جو کچھ بھی ہو سکے گا ضبط کرنے کی کوشش کرے گی۔

اونٹاریو کی سپریم کورٹ برائے انصاف کے جسٹس ایڈورڈ بلوربابا نے فیصلہ 31 دسمبر کو سنایا ۔سی بی سی نیوز کے مطابق ایران پر مقدمہ شاہن مغل، مہرزاد زری اور علی گورجی نے دائر کیا تھا۔ جبکہ دیگر مقدممہ دائر کرنے والے والے دیگر بعض افراد کے نام صیغۃ راز میں رکھے گئے ہیں تاکہ ان کو کسی قسم کے خطرے کا سامنا نہ کرنا پڑے

Iran

canada

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div