گجرات: شیر نے 11 سالہ بچے کو زخمی کردیا
گجرات کے علاقے ادوال میں ایک پالتو شیر نے 11 سالہ بچے پر حملہ کر ...
گجرات کے علاقے ادوال میں ایک پالتو شیر نے 11 سالہ بچے پر حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔
ریسکیو ٹیم کے مطابق شیر نے بچے پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں لڑکے کا ایک بازو شدید زخمی ہو گیا جس پر اسے اسپتال لے جایا گیا۔
زخمی ہونے والے لڑکے نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے کزن کے ساتھ شیر کو دیکھنے گیا تھا اور جب وہ شیر کے پنجرے کے قریب گیا تو شیر نے اس پر حملہ کردیا۔
پولیس کے مطابق شیر کو پالتو جانور کے طور پر رکھنے پر ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کیخلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ فیاض نامی شخص کے ساتھ اس کے 2 ملازموں کیخلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ان میں سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
Child
Gujrat
attack
مزید خبریں
عمران خان کیخلاف گواہی نہیں دونگا، ندیم افضل چن نے وضاحت کردی
اسمبلی توڑنے کا فیصلہ عمران خان کا تھا جو غلط تھا، پرویز خٹک
سپریم کورٹ: سرما تعطیلات میں دستیاب ججز پر مشتمل بینچز تشکیل
کراچی میں سردی کی شدت بڑھنے لگی
شہداد کوٹ: ڈھائی سالہ بچے پر بجلی چوری کا مقدمہ درج
عالمی برادری فلسطینی عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلے کا حق دے، وزیراعظم
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.