Aaj News

نادیہ خان اور شرمیلا فاروقی کے درمیان تنازع کہاں تک پہنچا؟

شرمیلا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی اور پیروکاروں کو مطلع کیا کہ انہوں نے نادیہ خان کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔
شائع 21 جنوری 2022 12:50pm
شرمیلا فاروقی نے بھی ویڈیو پر فوری ردعمل دیا اور انہوں نے نادیہ خان کو ایک بے شرم خاتون قرار دیا ۔فائل فوٹو۔
شرمیلا فاروقی نے بھی ویڈیو پر فوری ردعمل دیا اور انہوں نے نادیہ خان کو ایک بے شرم خاتون قرار دیا ۔فائل فوٹو۔

اداکارہ نادیہ خان کی شرمیلا فاروقی کی والدہ کے ساتھ بنائی گئی وائرل ویڈیو پر شرمیلا فاروقی نے نادیہ خان کیخلاف شکایت درج کروادی ۔

یہ تنازع انسٹاگرام پر نادیہ خان کی شرمیلا کی والدہ انیسہ کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد شروع ہوا تھا، یہ ویڈیو صبور علی کی شادی میں نادیہ نے ریکارڈ کی تھی جس میں وہ انیسہ کے میک اپ کی تعریف کر رہی تھیں اور ان سے پوچھ رہی تھی کہ انہوں نے یہ سب کرنا کہاں سے سیکھا، انیسہ نے معصومیت سے ان کے تمام سوالوں کا جواب دیا۔

نادیہ کی طنزیہ تعریف کی یہ مختصرکلپ سوشل میڈیا پر خاصاوائرل ہوئی تھی، سوشل میڈیا صارفین ایک بزرگ خاتون کی توہین کرنے پر مشتعل ہو ئے اور پوسٹ پر تبصرہ کیا کہ نادیہ کا مقصد صرف انیسہ کے اسٹائل پر تنقید کرنا اور سوشل میڈیا پر توجہ مبذول کرنا ہے۔

شرمیلا فاروقی نے بھی ویڈیو پر فوری ردعمل دیا اور انہوں نے نادیہ خان کو ایک بے شرم خاتون قرار دیا ۔

شرمیلا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی اور پیرو کاروں کو مطلع کیا کہ انہوں نے نادیہ خان کیخلاف شکایت درج کرائی ہے۔

شرمیلا نے ہر اس شخص کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی حمایت کی ۔

نادیہ خان کا شرمیلا فاروقی کی بات پر ردِعمل

نادیہ نے یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ شرمیلا کا انہیں بے شرم کہنا غلط تھا۔

ان کا کہنا تھا :"میں نے صرف ان کی ماں کا احترام کیا، اس کی تعریف کی اور کچھ غلط نہیں کہا۔"

شرمیلا کے تبصرے کا جواب دیتے ہوئے نادیہ نے کہا :" اس تنازعہ کو گھسیٹنے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ میں نے ویڈیو ڈیلیٹ کر دی ہے،اگر میں نے اس معاملے پر مزید کچھ کہا تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔"

FIA

Viral Video

Sharmila Farooqi

Comments are closed on this story.